ہومیوپیتھک کالج و ہسپتال بہادرپور بوسن روڈ میں فری میڈیکل کیمپ

September 15, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ہومیوپیتھک کالج و ہسپتال بہادر پور بوسن روڈ ملتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،بلامعاوضہ ادویات فراہم کی گئیں۔ پرنسپل ڈاکٹر فریدالحق قریشی نے کہا ہومیوپیتھی طریق علاج دنیا کے بیشتر حصوں میں امراض کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے اور لوگ ہومیو پیتھی طریقہ علاج کو ترجیح دیتے ہیں،یہ بیماریوں سے نجات کے لیے موثر ہے اور اس کے انسانی جسم پر کوئی مضراثرات بھی نہیں ہوتے، کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹر مرزا انیس بیگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔