پاکستانی کرکٹرز کو ورلڈکپ میں فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ابھی نہیں دی گئی

September 17, 2021

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو امارات لے جانے کی ابھی اجازت نہیں دی ہے۔ البتہ ہوم سیریز میں اہل خانہ کو ساتھ رکھ سکتے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس متعلق وقت آنے پر پالیسی بنائی جائے گی۔آئی سی سی نےورلڈ کپ میں پلیئرز کے ساتھ سپورٹ اسٹاف کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔