فرانس: کوروناویکسین کےبغیرصحت کے عملہ پر کام کرنے کی پابندی

September 18, 2021

پیرس(نمائندہ جنگ)فرانس میں ویکسین نہ لگوانے والےمحکمہ صحت کے عملہ کے کام پر آنے کی اب پابندی ہوگی۔ فرانسیسی وزارت صحت نے فرانس بھر میں اسپتالوں، کیئر ہومز اور ہیلتھ سینٹرز کے 3ہزار ملازمین کو معطل کردیا ہے، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت کے ملازمین کو لازمی کوویڈ 19 ویکسین کے حوالے احکامات کی تعمیل میں ناکامی پر معطل کیا گیا، ایک اعلامیہ میں فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ زیادہ تر معطلیاں عارضی ہیں کیونکہ بہت سے ملازمین نے ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔