پاکستانی کھلاڑی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

September 19, 2021

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)توقع ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے ہدایت کی ہے تاکہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع مل سکے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی 21 ستمبر کو ملتان میں رپورٹ کریں گے ۔ٹورنامنٹ25 ستمبر سے ملتان اور لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے ملتان اور لاہور میں ہوں گے ۔