ویمنز ہاکی لیگ فائنل، نگہت منظور جونیئر اور شہلا رضا الیون کے درمیان کھیلا جائے گا

September 19, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ ویمنز ہاکی لیگ کا فائنل نگہت منظور جونیئر اور شہلا رضا الیون کے درمیان کھیلا جائے گا،سیمی فائنل میں لبنیٰ افتخار الیون کو نگہت منظور جونیئر الیون کے ہاتھوں جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مسرت حنیف الیون کو شہلا رضا الیون سے شکست کا سانا کرنا پڑا۔