شہباز شریف لاہور سے کراچی روانہ

September 19, 2021

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے۔

میاں شہباز شریف کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی رہائش گاہ جائیں گے۔

شہباز شریف اختر مینگل سے ان کے والد سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف دورۂ کراچی کے دوران پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔