مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ کے نئے صدر منتخب

September 19, 2021

مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نئے صدر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس العربیہ کے نئے صدر کا انتخاب ہوگیا۔

جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا انوارالحق کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نامور عالم دین ہیں اور آپ دارالعلوم کورنگی کے مہتمم بھی ہیں، مفتی تقی عثمانی متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔