اے این پی کے کئی عہدیدار ن لیگ میں شامل

September 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر،)عوامی نیشنل پارٹی کے کئی عہدیداران نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔شمولیتی جلسہ ہجرت کالونی میں منعقد ہوا۔ جلسہ سے ن لیگ کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، علی اکبر گجر اور ناصر الدین محمود سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کی تباہی کے ذمہ دار سندھ کے حکمراں ہیں۔ کراچی کے شہری پانی کو ترس رہے ہیں جبکہ پانی واٹر ٹینکر کے ذریعے فروخت کیا جا رہا ہے۔کراچی کے شہری تمام شہری سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔ کراچی کی کچی آبادیوں میں رہنے والے شہری بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔