نور مقدم کے قتل کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج

September 23, 2021

نور مقدم کے قتل کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں مقتول کے اہلِ خانہ، رشتے دار، دوست، سماجی کارکن فرزانہ باری اور اداکار عثمان خالد بٹ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس دوران نور مقدم کی والدہ اور بہن آبدیدہ ہوگئیں۔ شرکاء نے’’ہمیں انصاف چاہیے‘‘ کے نعرے لگائے اور شمعیں بھی روشن کیں۔