لاہور : آلودگی میں اضافہ، اسموگ کاخدشہ ہے

September 23, 2021

ملک کے دوسرے بڑے شہر صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے سے اسموگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

لاہور میں اسموگ کا خدشہ محکمۂ ماحولیات کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 104 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ ماحولیات کا کہنا ہے کہ صوبۂ پنجاب میں سب سے زیادہ آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ ماحولیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 107 اور گوجرانوالہ میں 82 ریکارڈ کیا گیا۔