لاہور میں خاتون سے دست درازی کیس میں ایک ملزم کی ضمانت منظور

September 23, 2021

لاہور کے گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے کیس میں گرفتار ملزم حسنین عرف مہران کی سیشن عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق حسنین عرف مہران کو پولیس نے تفتیش میں بےگناہ قرار دیا۔

حسنین عرف مہران کو عائشہ اکرم نے شناخت پریڈ میں شناخت کیا تھا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق حسنین عرف مہران یوم آزادی پر جائے وقوعہ پر نہیں تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس رپورٹ پر حسنین عرف مہران کی ضمانت منظور کرلی، ضمانت پر رہائی کے لیے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

ملزم حسنین خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔