• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایک اور راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی


لاہور میں جنسی ہراسگی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، ایک اور راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان خاتون کا بار بار راستہ روکتا اور اشارے کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور پی کیپ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتاہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا اور اشارے کرتا ہے۔

پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی، ملزم کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

تازہ ترین