سپریم کورٹ: رحیم یار خان مندر حملہ ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

September 26, 2021

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رحیم یارخان مندر حملہ از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 28 ستمبر کو رحیم یارخان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالتِ عظمیٰ نے اس کیس کے سلسلے میں آئی جی، چیف سیکریٹری اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 5 اگست کو رحیم یار خان کے گاؤں میں واقع مندر پر حملے کا نوٹس لیا تھا۔