• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: مندر حملہ کیس میں 40 سے زائد افراد گرفتار


رحیم یارخان میں مندر میں توڑ پھوڑ اور موٹروے بلاک کرنے کے الزام میں 40 سے زائد افراد  کو گرفتار کرلیا گیا۔

 38 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو  شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے رحیم یار خان میں مندر پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین