پاکستان شاہینز آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

September 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شاہینز آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی ، سری لنکن بورڈ آفیشل کے مطابق دورے میں دو فرسٹ کلاس اور تین ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان میچز دمبولا میں ہوں گے، سی ای او ایشلے ڈی سلوا کے مطابق دورے کی تاریخیں ابھی طے نہیں ہوئی ہیں، پاکستان شاہینز کو بیس اکتوبر کے بعد سری لنکا جانا ہے، دیگر تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔