کراچی: سمندر میں نہانے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

September 30, 2021

سمندر میں طغیانی کے باعث سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نوید شیخ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی متوقع طوفان شاہین کے پیشِ نظر عائد کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ساحل سمندر پر نہ جائیں اور اس پابندی پر عمل کریں۔