دنا نیر کی گانا گاتے نئی ویڈیو کے چرچے

October 06, 2021

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ جیسی مختصر سی، دلچسپ ویڈیو بنا کر شہرت پانے والی لڑکی دنا نیر کی گلوکاری کرتے ہوئے کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنا نیر کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف پاکستانی فلم ’پنجاب نہیںجاؤں گی‘ کا گانا ’اے دل‘ گنگنا رہی ہیں۔

دنا نیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہےکہ ’کھویا تو، میرا ہوگا کیا؟۔۔۔ یہ سُریلا گانا اُن کی پسندیدہ پاکستانی فلم پنجاب نہیںجاؤں گی کا ہے۔‘


پاوری گرل دنا نیر کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میںپاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار بھی اُن کی سریلی آواز اور پسند کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دنا نیر کی گانا گاتے یہ نئی ویڈیو اس وقت پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبول ہو رہی ہے جسے انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔