صبا قمر کا کیپشن ثروت گیلانی کو بھا گیا

October 13, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیںاُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں سیاہ مغربی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا قمر کی اِن خوبصورت تصویروں کی طرح اُن کی جانب سے پوسٹ پر دیا گیا کیپشن بھی نہایت خوبصورت ہے۔

صبا قمر کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میںلکھنا ہے کہ ’لوگوں کو دل کی آنکھوں سے دیکھیں۔‘


صباقمر کی اِن تصویروں کی جہاں مداح و فالوورز خوب تریفیں کر رہے ہیں وہیں معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا بات ہے۔‘