فلم و ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ تندرست رہنے کیلئے ورزش کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے جِم یونیفارم میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہمیں خود کو تندرست رکھنے کے لیے ورزش کرنی چاہیے۔
صبا قمر کا ماننا ہے کہ ہمیں اسمارٹ نظر آنے کے بجائے تندرست رہنا زیادہ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں تاکہ وہ چست اور توانا رہ سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔
مداحوں سے منسلک رہنے اور انہیں کچھ نیا مواد میسر کرنے کیلئے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی پہلی قسط میں اداکارہ نے کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں تنہائی بیان کی تھی۔
یوٹیوب چینل پرشیئر کی گئی دوسری ویڈیو میں انہوں نے ایک ایسا مزاحیہ شو پیش کیا تھا جہاں نامور شخصیات سے عجیب و غریب سوالات پوچھے جاتے ہیں۔