اسد عمر کی پرانی ویڈیو دوبارہ موضوعِ بحث

October 13, 2021


وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی بیٹے کی مہندی پر ڈانس کرتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ موضوعِ بحث بن گئی ہے۔

اسد عمر کی وائرل ہونے والی اس ڈانس ویڈیو کو بہت سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا اور ان کے ڈانس کی تعریف بھی کی گئی تھی ۔

اس ویڈیو میں اسد عمر اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اب ایک بار پھر سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ٹوئٹر صارفین اسد عمر کی اس ویڈیو پر ناقدین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں ۔

یہاںٹوئٹر صارفین کی جانب سےوفاقی وزیر کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹس پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں ۔