گورنر سندھ نے گرین لائن کیلئے مزید 40 بسیں پہنچنے کی خوشخبری سنادی

October 14, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن کی مزید 40 بسیں کراچی پورٹ پہنچنے کی خوشخبری سنادی۔

ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ گرین لائن سروس کی مزید 40 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ان 40 بسوں کی آمد کے بعد گرین لائن کے لیے بسوں کی تعداد 80 ہوجائے گی۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ایک ماہ میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا جائے گا۔

دوسری طرف کراچی پورٹ حکام کے مطابق 40 گرین لائن بسوں کے ساتھ جہاز کراچی پورٹ آؤٹر اینکریج پہنچ گیا ہے۔

حکام کے مطابق گرین لائن بسیں لانے والا جہاز رات 12 بجے بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔