رانومنڈل کی مشہور گانا ’ بچپن کا پیار‘ گاتے ویڈیو وائرل

October 18, 2021

بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر مشہور ہونے والی گلوکارہ رانو منڈل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت رانومنڈل کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میںوہ ایک بچے کے معصومانہ انداز میں گانے کے سبب خوب مشہور ہونے والا گانا ’بچپن کا پیار‘ گا رہی ہیں اور اس گانے کو خوب انجوائے بھی کر رہی ہیں۔

رانو منڈل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر متعدد پیجز کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہے جس پر دیکھتے ہی دیکھتے لائیکس تو کم البتہ شیئرنگ ہزاروں میں آ گئی ہے۔