-
26 June 2025 | 12:13 AM
ایرانی پاسداران انقلاب کے شدید زخمی کمانڈر علی شادمانی شہید ہوگئے
-
26 June 2025 | 12:11 AM
اسرائیل نے ابھی کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو ختم کر دیا گیا: ٹرمپ
-
26 June 2025 | 12:10 AM
کریملن کا ٹرمپ کے ایران پر حملوں کے نتائج سے متعلق بیانات پر تبصرہ
-
25 June 2025 | 08:59 PM
نئی رپورٹ ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی بات کی تصدیق کرتی ہے: تُلسی گبارڈ
-
25 June 2025 | 08:58 PM
بیت المقدس: مسلمانوں، مسیحیوں، یہودیوں کے مقدس مقامات 12 دن بعد کھول دیے گئے
-
25 June 2025 | 08:56 PM
ایران و اسرائیل تھک چکے، دونوں میں دوبارہ جنگ کا امکان نہیں: ٹرمپ
-
25 June 2025 | 06:16 PM
جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
25 June 2025 | 06:15 PM
امریکا فی الحال روس پر مزید پابندیاں عائد نہیں کرے گا، امریکی وزیر خارجہ
-
25 June 2025 | 06:13 PM
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا، خبر ایجنسی
-
25 June 2025 | 02:48 PM
اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
-
Thursday Jun 26 2025 | 12:13 AM
ایرانی پاسداران انقلاب کے شدید زخمی کمانڈر علی شادمانی شہید ہوگئے
ایرانی پاسداران انقلاب کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر علی شادمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کمانڈر علی شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
-
Thursday Jun 26 2025 | 12:11 AM
اسرائیل نے ابھی کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو ختم کر دیا گیا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ابھی کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو ختم کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بمبار بی ٹو طیاروں کے عظیم پائلٹوں اور اس میں شامل دیگر تمام لوگوں کا شکریہ، کچھ دیر پہلے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اسرائیلی جوہری توانائی کمیشن جائزے کے حوالے سے بات کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا ہے کہ امریکی حملے میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کے حساس انفرااسٹرکچر کو تباہ اور افزودگی کی سہولت کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
-
Thursday Jun 26 2025 | 12:10 AM
کریملن کا ٹرمپ کے ایران پر حملوں کے نتائج سے متعلق بیانات پر تبصرہ
روسی صدارتی دفتر کریملن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر امریکی حملوں کے نتائج سے متعلق دیے گئے بیانات پر تبصرہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن ترجمان نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ علم ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ دیگر ذرائع سے کچھ رابطہ کیا ہے۔
-
Wednesday Jun 25 2025 | 08:59 PM
نئی رپورٹ ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی بات کی تصدیق کرتی ہے: تُلسی گبارڈ
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ نئی انٹیلیجنس رپورٹ ٹرمپ کی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ ایران اگر انہیں دوبارہ تعمیر کرنا چاہے تو تینوں جوہری تنصیبات کی ازسرِنو تعمیر کرنی ہوں گی، ایران کو نطنز، فردو اور اصفہان جوہری تنصیبات کی تعمیرِ نو میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
تُلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ پروپیگنڈا میڈیا نے ہمیشہ کی طرح اپنا پرانا حربہ استعمال کیا ہے، پروپیگنڈا میڈیا نے خفیہ انٹیلیجنس رپورٹس کے صرف مخصوص حصے جاری کیے، پروپیگنڈا میڈیا کا مقصد صدر ٹرمپ کی فیصلہ کُن قیادت اور تاریخی مشن انجام دینے والے بہادر فوجیوں کو کمزور دکھانا تھا۔
-
Wednesday Jun 25 2025 | 08:58 PM
بیت المقدس: مسلمانوں، مسیحیوں، یہودیوں کے مقدس مقامات 12 دن بعد کھول دیے گئے
بیت المقدس (مشرقی یروشلم) میں واقع مسلمانوں، مسیحیوں اور یہودیوں کے مقدس مقامات کو 12 دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔
اسرائیلی انتظامیہ نے بتایا کہ تینوں مذاہب کے ناصرف مقدس مقامات کو کورونا کی وباء کے بعد پہلی بار بند کیا گیا تھا بلکہ شہر میں مذہبی منافرت کے خدشے کے پیشِ نظر مقدس ترین حساس مقامات کے علاقے (مشرقی یروشلم) میں غیر رہائشی افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
مقدس مقامات کی مختلف انتظامیہ بورڈز نے اسرائیلی حکام کے مشورے کے بعد تینوں مذاہب کی عبادت گاہوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو اسرائیل کے ایران پر حملوں اور ایران کی جوابی کارروائیوں کے بعد بند کر دی گئی تھیں۔
-
Wednesday Jun 25 2025 | 08:56 PM
ایران و اسرائیل تھک چکے، دونوں میں دوبارہ جنگ کا امکان نہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل تھک چکے، دونوں کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں، ایران کی جوہری تنصیبات اب فعال نہیں رہیں۔
دی ہیگ میں نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہہم نے ایران پر بہت تیزی سے حملہ کیا تھا، اسے جوہری مواد منتقل کرنے کا وقت نہیں ملا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ ختم ہو چکی ہے، ہیرو شیما ناگا ساکی پر حملے سے جنگ رکی ایسا ہی ایران پر حملے سے ہوا۔
-
Wednesday Jun 25 2025 | 06:16 PM
جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران نے اسرائیل کی بہت مار لگائی۔
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل میں کافی تباہی مچائی، بہت عمارتیں تباہ کیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر میڈیا رپورٹس کو بھی مسترد کردیا۔
-
Wednesday Jun 25 2025 | 06:15 PM
امریکا فی الحال روس پر مزید پابندیاں عائد نہیں کرے گا، امریکی وزیر خارجہ
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال روس پر مزید پابندیاں عائد نہیں کرے گا تاکہ جنگ بندی کے مذاکرات کےلیے جگہ باقی رہے۔
امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے، اگر ہمیں یہ موقع ملا کہ ہم کچھ مؤثر کر سکیں اور روس کو مذاکرات کی میز پر لا سکیں تو ہم ضرور وہ موقع لیں گے۔
-
Wednesday Jun 25 2025 | 06:13 PM
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا، خبر ایجنسی
امریکی خبر ایجنسی اے پی نے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں سے جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
-
Wednesday Jun 25 2025 | 02:48 PM
اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے، جنگ بندی سب کی کامیابی ہے۔
دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے جنگ بندی کروائی، میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے، جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی۔
