• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک دوسرا مرحلہ، چین 7 شعبوں میں اربوں کی سرمایہ کاری کریگا، معاون خصوصی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے کے تحت چین 7 شعبوں میں اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرے گا، سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کررہی ہے، سی پیک میں تاخیر کےمسائل کو حل کر دیا ہےوزیراعظم نے سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو یقین دہانی کرائی کہ سی پیک ون ونڈو آپریشن اتھارٹی کے پیچھے وہ کھڑے ہیں، وزیراعظم آفس بھی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل میں مدد کرے گا۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ چینی صدرشی جن پنگ اور وزیراعظم لی کو سرمایہ کاری کے حوالے سے کتاب “فچ بک” پیش کی گئی۔ چینی کمپنیاں گوادر میں پیپر اور سٹیل کی ری سائیکلنگ کیلئے پلانٹ لگائیں گی۔میٹلز کی ایکسپورٹ کیلئے تقریباً ساڑھے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

اہم خبریں سے مزید