• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران جیسی باتیں کوئی اور کرتا تو کیا ہوتا؟ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیسی باتیں اگر کسی قوم پرست رہنما نے کی ہوتیں تو کیا ہوتا؟

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہا تھا کہ وہ افغانستان منتقل ہوجائیں گے۔ اگر سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے کہا ہوتا کہ وہ بھارت منتقل ہو جائیں گے تو پھر کیا ہوتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے بیانات کے بعد بھی کیا عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں بنانے چاہئیں۔ عمران خان کو خود کو تباہ کرنے کے لیے چھوڑ دینا چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سلیمان شہباز پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید