• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 150 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے، سردار سرفراز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 150 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان رہے گا۔

ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہے، حیدرآباد میں ہلکی بارش شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور خاص میں بھی بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کا آغاز رات میں ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ کراچی میں صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان تیز بارش کا امکان ہے جبکہ کل وقفے وقفے سے تیز بارش جاری رہ سکتی ہے۔

سردار سرفراز نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں 150 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش کا امکان رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید