• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کی PFUJ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف— فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ افضل بٹ کا صدر اور ارشد انصاری کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونا صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

اُنہوں نے پی ایف یو جے کے دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدے دار میڈیا اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میڈیا اور اظہارِ رائے کی آئینی آزادی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

وزیرِِ اعظم کے علاوہ اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے بھی پی ایف یو جے کی نو منتخب عہدے داران کو مبارک باد دی ہے۔

زاہد خان نے کہا ہے کہ نومنتخب ذمے داران کا انتخاب غیرجانبدارانہ صحافت کے لیے نیک شگون ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اظہارِ رائے کی آزادی اور آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پی ایف یوجے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید