• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب 

دورِ جدید میں بھی گاؤں دیہاتوں میں کمر کے درد کے لیے کیے جانے والے علاج کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ دیکھنے والے صحت مند افراد میں بھی کمر کا درد اُٹھ جائے۔

سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم گاؤں کی ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں ایک طبیب کمر کے درد میں مبتلا مریض کا دردناک انداز میں علاج کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض چارپائی کے سہارے اپنی کمر طبیب کی جانب کیے جھُک کر کھڑا ہے جبکہ طبیب مریض کی کمر پر پہلے دو اینٹیں رکھتا ہے اور پھر ایک ڈنڈے سے اس پر زور دار ضرب لگاتا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں اچھا بھلا انسان اپنی صحت مند کمر تھام لے وہیں یہ مریض اُٹھ کر آرام سے چارپائی کے گرد چکر کاٹنے لگ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو تاحال سیکڑوں افراد لائیک اور ری ٹوئٹ کر چکے ہیں۔