• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس تھانے سے چوری ہوئے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار روپے مل گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے آرٹلری میدان تھانے سے چوری ہونے والے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار روپے مل گئے۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ اہلکار راحیل تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مال خانے کے تالے چابی سے کھولے گئے، واردات سے پہلے تھانے کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کئے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے منشی شہباز، اہلکار راحیل اور سید عزیز نے واردات کی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کی مبینہ غفلت سے 4 ماہ سے رقم کورٹ کے مال خانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔

واضح رہے کہ آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں کیس پراپرٹی کے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار رکھے ہوئے تھے۔

پولیس نے فروری میں ہوئی واردات کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کی تھی، 2 فروری کو داؤد پوتہ روڈ پر سنار سے ڈکیتی میں ساڑھے 3 کروڑ روپے لوٹے گئے تھے۔

برآمدگی کے بعد 4 ماہ سے رقم آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی، جس کے 2 روز پہلے مال خانے سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید