• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی سیکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی و خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے زمان پارک، گلبرگ اور دیگر مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی کی طرف سے شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران اور جوان مکمل الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) اور تھانوں کی گاڑیاں مسلسل پٹرولنگ کریں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فائرنگ واقعے کے بعد لاہور لایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید