• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) وارڈ میں گائے گھس گئی جو کچھ دیر تک وہاں اِدھر اُدھر گھومتی رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال میں گائے پکڑنے کے لیے 2 افراد کو بھی نوکری پر رکھا گیا ہے تاہم اس وقت وہ موجود نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گائے نے اسپتال میں موجود طبی فضلہ بھی کھایا۔

 اسپتال میں دن بھر سیکیورٹی عملہ موجود ہوتا ہے جبکہ گائے کو پکڑنے کے حوالے سے 2 افراد کو الگ سے نوکری پر رکھا گیا ہے تاہم اس وقت وہ وہاں موجود نہ تھے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 1 سیکیورٹی گارڈ اور 2 دیگر ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر راجیندرا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ واقعے کا نوٹس لے کر وارڈ بوائے اور سیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایکشن لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ویڈیو کورونا وارڈ کے آئی سی یو کی ہے۔