• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی آسیہ خٹک نے اسپیکر کے نام استعفیٰ لکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک نے اسپیکر کے نام استعفیٰ لکھ دیا۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے استعفے میں لکھا کہ وہ پارٹی پالیسی کے مطابق صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں نمائندگی دینے پر پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کے معاون خصوی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید