• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا


سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔

جھوٹ بولو اور اتنی شدت سے بولو کہ سچ لگنے لگے، سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا یہی سچ ہے، ایک ایک لائیک اور ری ٹوئٹ کیلئے صحیح اور غلط کا فرق مٹا دینا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔

تحریک انصاف نے تازہ ترین الزام یہ لگایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معافی کی خبر روزنامہ جنگ کے پاکستانی ایڈیشنز میں شائع ہوئی، لیکن لندن ایڈیشن میں نہیں چھاپی گئی۔

تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے جعلی بیانیہ شروع کیا، اور مرکزی رہنما فواد چوہدری سمیت دیگر نے اسے ری ٹوئٹ کردیا۔

پھر تو جیسے بھونچال آگیا، اس غلط بیانی کو لوگوں نے سچ جانا، اور دھڑا دھڑ یہی غلط خبر پھیلانی شروع کردی۔

پی ٹی آئی ٹرولز ایک طرف، تحریک انصاف کے آفیشل ہینڈل اور فواد چوہدری سمیت کسی نے بھی خبر پر کلک کرنے کی زحمت نہیں کی، کسی نے نہیں دیکھا کہ جنگ لندن کی شہ سرخی کیا کہہ رہی ہے، حالانکہ ہیڈلائن اور تفصیلی خبر صرف ایک کلک کی دوری پر تھی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پہلی بار غلط بیانی نہیں کی،اس سے پہلے جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" پر بھی یہی الزام لگایا جاچکا ہے ، لیکن پھر شاہزیب خانزادہ نے سارے حقائق سامنے رکھ دیے۔

المیہ یہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما غلط بیانی کرتے ہیں، تحقیق سے دور بھاگتے ہیں، مقدمے بھی لندن میں کرتے ہیں پھر ہار جاتے ہیں، تو سچ جان کر جیو، حقیقت مان کر جیو۔

قومی خبریں سے مزید