• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم جوکھیو قتل کیس، جام اویس پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کر لیا۔

دوسری جانب ملزمان  نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

واضح رہےکہ ناظم جوکھیو کے ورثا نے جام اویس سمیت 5 ملزمان کو معاف کردیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر عدالت ملزمان کو رہا کردے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مقتول کی اہلیہ شیرین جوکھیو نے ملزمان سے دیت کی رقم کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد مقتول ناظم کی اہلیہ اور بچوں کو ملزمان کی جانب سے دیت کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔

ملزمان اور فریقین کے درمیان صلح نامہ عدالت میں جمع ہے جسے تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے۔

 ناظم جوکھیو کو 3 نومبر 2021 کو کراچی کے ضلع ملیر میں جام اویس کے فارم ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید