• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ٹریفک پولیس اہلکار کو گاڑی روکنا مہنگا پڑگیا


بھارت میں ڈرائیونگ کے دوران فون پر بات کرتے شہری کو روکنا ٹریفک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں گاڑی چلاتے شخص کو موبائل فون پر بات کرتا دیکھ کر 50 سالہ ہیڈ کانسٹیبل نے اسے رُکنے کا اشارہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص نے چالان کی بات سن کر گاڑی بھگادی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ اسے گاڑی کے بونٹ کے ساتھ 4 کلومیٹر تک اپنے ساتھ لے گیا۔

پولیس اہلکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں سوار شخص نے کئی مرتبہ گاڑی کو جھٹکا مار کر مجھے گرانے کی کوشش بھی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کو بعد ازاں دیگر پولیس کی گاڑیوں نے گھیر کر روکا۔

رپورٹس کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔