• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کے لوگ زمان پارک میں موجود ہیں، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنا ہے، وہ چند گھنٹوں میں ہوجائے گا، سابق وزیر اعلیٰ کے پی نےکالعدم تنظیم کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کیا ہے، کالعدم تنظیم کے لوگ زمان پارک میں موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور اور نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے لاہور میں مشترکہ  پریس کانفرنس کی۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کوئی جانی نقصان نہ ہو، جب آپریشن مکمل ہوگا تو ان سب لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ایسی معلومات بھی ہیں ان لوگوں کے علاوہ کے پی سے بھی لوگ ہیں، وہ عسکریت پسند ہیں، تحریک نفاذ شریعت کا ایک بندہ بھی یہاں موجود ہے جو 8 سال قید کاٹ کر آیا، یہ بندہ مولانا صوفی محمد کا رائٹ ہینڈ تھا وہ اب ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن چکا ہے۔

عامر میر نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں جتنے لوگ ملوث تھے ان کےخلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ جانی نقصان نہ ہو، اطلاعات ہیں کے پی سے دہشت گرد بھی زمان پارک میں ہیں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ عدالتی وارنٹ پر عمل درآمد کروانا پولیس کی ذمے داری ہے ، ہائیکورٹ میں یہی استدعا ہوگی ہمیں وارنٹ پر عملدرآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید