• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم کا فیصلہ نہیں، حافظ حمد اللّٰہ

حافظ حمد اللّٰہ—فائل فوٹو
حافظ حمد اللّٰہ—فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش دینا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا فیصلہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ صورتحال کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چند منٹ میں آٹھ ضمانتیں دینا دنیا کا تیز ترین انصاف ہے، مبارک ہو پاکستانیوں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی تاریخ میں عمران خان کے لیے ضمانتوں کا اتوار بازار لگایا گیا ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اب زخمی ہونے والے پولیس کو حکم دینا باقی ہے کہ وہ زمان پارک جا کر عمران خان سے معافی مانگیں۔

پی ڈی ایم کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عدالت، ریاست، قانون اور ریاستی فورس سے لڑنا عمران خان کے مطابق جہاد ہے۔

قومی خبریں سے مزید