پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ حامد خان چیئرمین پی ٹی آئی بننا چاہتے تھے، میں نے مخالفت کی اس لیے وہ میرے خلاف بیان دے رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ رؤف حسن، شعیب شاہین، حامد خان تینوں ایک گروپ کا حصہ ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین بنانا چاہتے تھے، پارٹی کے کچھ لوگ چاہتے تھے میں بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ اس رات قوم کو نہ بتاؤں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جب مجھے احساس ہوا یہ سب گیم ہے اور یہ اپنے حق میں یہ سب کر رہے ہیں، تب میں نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا جو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا۔