کراچی (اسٹاف رپورٹر )سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ الحمدللہ کراچی کی خدمت جاری رکھنے کا ہمارا خواب پورا ہوا،اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے 20 سال کی مدت کیلئے ڈسٹری بیوشن اور سپلائی لائسنسوں کا اجراء کر دیا گیا ہےلائسنس کی تجدید نے انرجی سیکٹر میں نئی بلندیوں کو چھونے اور سروس کی بہترین کارکردگی کے حصول کیلئے ہمارے عزم کو تقویت دی ہے۔