• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈاکٹروں سمیت سرکاری اسپتالوں کا پورا عملہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عام انتخابات 2024ء میں ڈیوٹی کے لیے کراچی میں سینئر ڈاکٹروں سمیت سرکاری اسپتالوں کا پورا عملہ طلب کر لیا گیا۔

عباسی شہید سمیت کے ایم سی کے دیگر اسپتالوں کا پورا عملہ الیکشن ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔

سینئر ڈاکٹرز، آر ایم اوز اور دیگر عملے کو الیکشن تربیت کے لیے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عباسی شہید اسپتال کے آئی سی یو سمیت تمام شعبوں کے ڈاکٹرز اور عملے کو بلا لیا گیا ہے۔

عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ ضلع کیماڑی اور غربی میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ہو گا۔

اس حوالے سے عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ نے الیکشن ڈیوٹی سے متعلق میئر کراچی کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ قانون کے مطابق ایمرجنسی اسٹاف کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جاتا، محکمۂ صحت نے بھی انتخابات کے دوران اسپتالوں کو ہائی الرٹ کیا ہے، محکمۂ صحت کی جانب سے حساس علاقوں میں انتخابات میں میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید