پاکستان تحریکِ انصاف کے سندھ الیکشن رابطہ سیل نے این اے 238 کے پولنگ اسٹیشن میں بے ضابطگیوں کے پیشِ نظر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کو خط پی ٹی آئی الیکشن سیل کے انچارج بیرسٹر علی طاہر نے لکھا ہے۔
خط میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ این اے 238 پولنگ اسٹیشن، المجید اسکول میں پولنگ تاحال شروع نہیں ہوئی، عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پرموجود ہیں۔
بیریسٹر علی طاہر نے الیکشن کمیشن کو ارسال کیے گئے خط میں لکھا ہے کہ متعدد ووٹرز اس پر اپنی پریشانی اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، بیریسٹر علی طاہر
بیرسٹر علی طاہر نے الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔