• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی این اے 233 : مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بیلٹ باکس توڑ دیے


کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 لانڈھی نمبر 6 میں پولنگ اسٹیشن 72 اور 78 میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

 مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بلیٹ باکس توڑ دیے۔

دوسری جانب ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ووٹنگ کی گنتی کے عمل کا بھی آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہی، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھالیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مختلف حلقوں میں جھگڑے، تشدد، فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے اور کچھ حلقوں میں پولنگ کا عمل ہی روک دیا گیا۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates


قومی خبریں سے مزید