• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی میں خوردنی تیل کا ٹینکر الٹ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں ویٹا چورنگی کے قریب خوردنی تیل لے جانے والا ٹینکر الٹ گیا۔

پولیس کے مطابق الٹنے والے ٹینکر میں 30 ہزار لیٹر خوردنی تیل تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ چورنگی کراس کرتے ہوئے 2 ٹینکر ٹکرانے کے باعث پیش آیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں آئل ٹینکر ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہے۔

قومی خبریں سے مزید