کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں مارے گئے 2 افراد شہری تھے یا مبینہ ڈاکو؟ جن میں سے ایک کو 8، جبکہ دوسرے کو 3 گولیاں لگیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے عبدالخالق کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا جس کے جسم پر 8 گولیاں لگیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک عبدالرحمٰن کے اہلِ خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا جسے 3 گولیاں لگی ہیں۔
پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا جو گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد دونوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
مارے گئے عبدالخالق کے بھائی عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ پولیس والوں نے عبدالخالق کو گولی مار دی ہے ، عبدالخالق کو 5 مارچ کو عمرے پر جانا تھا۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ عبدالاحد نامی شہری نے فائرنگ کر کے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔