• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 گینگز کے 16 ارکان گرفتار، ایک کروڑ 4 لاکھ سے زائد مالیت کا مال برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)کینٹ سرکل کےتھانہ کینٹ، تھانہ چہلیک اور تھانہ جلیل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار ، موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں مطلوب 5 گینگز کے 16 ارکان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں ایک کار، 55 موٹر سائیکلیں ، ایک موٹر سائیکل رکشہ، 32 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لیے، 62 مقدمات ٹریس کر لئے گئے،پولیس ٹیموں 5 گینگز کے 16 ارکان کو ٹریس کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی اور دیگر روایتی طریقے اختیار کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کینٹ پولیس نے 2 گینگز کے 5 ارکان کو حراست میں لے کر 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ کار، 20 موٹر سائیکل اور 16 موبائل فونز برآمد کرلیے، 23 مقدمات ٹریس کئے ،اسی طرح تھانہ چہلیک پولیس نے 2 گینگز کے 9 ارکان سے 38 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 20 موٹر سائیکل، 16 موبائل فونز اور 12 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی جبکہ 39 مقدمات ٹریس کرلئے گئے ۔تھانہ جلیل آباد پولیس نے ایک گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے 23 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 15 موٹر سائیکل، ایک موٹرسائیکل رکشہ برآمد کر لیے، سی پی او صادق علی نے ایس ایس پی آپریشنز ارسلان زاہد، ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف، سی ٹی او جلیل عمران خان، ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی، ایس پی کینٹ ڈویژن جاوید طاہر مجید اور اے ایس پی کینٹ طیب وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔سی پی او نے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا ۔
ملتان سے مزید