• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینت امان نے نازیہ حسن سے پہلی ملاقات کی یادیں تازہ کردیں

کراچی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی مایا ناز اداکارہ زینت امان نے اپنی فلم قربانی کے 44سال مکمل ہونے پر پاکستانی مقبول گلوکارہ نازیہ حسن سے ہونیوالی پہلی ملاقات کی یادیں تازہ کر دیں۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نازیہ حسن کو یاد کیا اور ان کی آواز میں ریکارڈ ہونے والا اپنے مشہورِ زمانہ گانے ’آپ جیسا کوئی‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔انہوں نے نازیہ حسن، ان کی والدہ منیزہ اور بھائی زوہیب حسن سے لندن میں ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا اور بتایا کہ کس طرح وہ پہلی ہی ملاقات نازیہ کی سحر انگیز آواز کے جادو میں جکڑ گئی تھیں۔انہوں نے لکھا کہ لندن میں، میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں جاکے آرام کرنا چاہتی تھی لیکن منیزہ نامی خاتون اپنے بچوں نازیہ اور زوہیب کے ساتھ لابی میں میرا انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ابتداً میرا ارادہ تھا کہ ان سے مختصر ملاقات کے بعد اپنے کمرے میں جاکے آرام کروں گی، لیکن اس کے برعکس میں انہیں اپنے ہوٹل کے کمرے میں مدعو کرنے پر مجبور ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید