• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافع خوری کے خاتمے کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی بنائینگے، وزیراعلیٰ مریم

لاہور ( جنرل رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کو ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ سے بچانے کے لئے بڑےقدام کا اعلان کردیا،ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کے سدباب کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل لایاجائے گا-اتھارٹی کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت یقینی بنانا ہے-اتھارٹی کھانے پینے کی اشیا کا معیار بھی چیک کرے گی،حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی نگرانی کرے گی ملاوٹ کے خاتمے کے لئے چیکنگ کرے گی، جرمانوں کا بھی اختیار ہوگا ،صوبے میں قوانین کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے انتظامیہ سے مل کر ضروری اقدامات کرے گی- وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں عید الاضحی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے مجموعی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلیٰ نے عمدہ کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ان کی ٹیموں کو سراہا اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دل سے اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور دل سے شاباش دیتی ہوں۔اسی جوش و جذبے سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور اے سی ہفتے میں ایک دن عوام کے لئے مخصوص کریں۔
اہم خبریں سے مزید