• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روزبالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی اور مہندی سے ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور ان کے دوست شریک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شادی کی تصاویر دونوں کے قریبی دوستوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں، جہاں سے شوبز سوشل میڈیا پیجز پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ مہندی کی تقریب کی وائرل تصویر میں سوناکشی سنہا اور ان کے اہل خانہ سمیت ظہیر اقبال کے اہل خانہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید