لندن (جنگ نیوز)مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین اور جنرل سیکریٹری یوتھ فورم ایاز رفیق کی میزبانی میں اورسیز پاکستانیز ویلفیئرکونسل ، کونسلرز فورم اور لائرز فورم کے پلیٹ فورم سے’’مستحکم پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز‘‘کے عنوان سے سے ایک پُر وقار سیمینار اور نئے تعینات ہونے والے وائس چیئرمین او پی سی پنجاب بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی سیمینار کے آرگنائزر تھے ، سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک تھے جب کہ صدارت کے فرائض چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف سید قمر رضا نے انجام دئیے ۔ تلاوت حافظ محفوظ جبکہ نعت سید نور حسنین بے پیش کی۔ ڈپٹی ہائی کمشنرحسیب بن عزیز اور ٹریڈ منسٹر شفیق شہزاد نے پاکستان ہائی کمیشن کی نمائندگی کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چیئرمین او پی سی بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ آزادی حاصل کرنا مشکل کام تھا اور آزادی کی حفاظت کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے۔ اس حوالے سے ہم اپنی افواج پاکستان کی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ضرورت اس امرکی ہے کہ تمام قوتیں یکجا ہو کر ملک میں موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا حل تلاش کریں۔ اوورسیز پاکستانیز باشعور ہیں اور منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ او پی سی اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔صدر تقریب چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے کہا کہ مستحکم پاکستان اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ افواج پاکستان ، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف جب بھی عوام میں ناامیدی ، مایوسی یا نفرت انگیز بات پھیلائی جائے تو اس کو ہم رد کریں، اور متحد رہیں افواج پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی فخر ہیں ۔او پی ایف کمیونٹی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشنر حُسیب بن عزیز کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی زبان ، مذہب رنگ ، برادری صوبے یا علاقے سے تعلق رکھتے ہوں سبز ہلالی پرچم سب سے مقدم ہے۔ وطن عزیز کی ترقی اور ہر مشکل گھڑی میں اوورسیز پاکستانیز کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، اوورسیز کمیونٹی کیلئے لندن سفارتخانہ اور قونصلیٹس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور بلا تفریق تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ میزبان تقریب ایاز رفیق نے کہا کہ افواج پاکستان کو ملک کے اندرون و بیرون بے شمار چیلنجر کا سامنا ہے اور ہزار پروپیگنڈوں کے باوجودپاکستانی قوم اوراوورسیز کمیونٹی افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستانی قوم کی ترجیح استحکام پاکستان ہے ۔ بانی چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور اورسیز کمیونٹی نے اغیار کے ایجنڈے اور ففتھ جنریشن وار کو بری طرح مسترد کر دیا ، تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔ آزادی کی حفاظت میں پاک افواج کا کردار اور قربانیاں بے مثال ہیں۔ صدر کونسلرز فورم کونسلر قیصر چوہدری،آفتاب حُسین ، منصور کیانی ، بیرسٹر طلعت کیانی اور اسلم ڈوگر کا کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی ریاستی اداروں بالخصوص سیکیورٹی فورسز اور جوڈیشری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سمندر پار پاکستانی بڑھ چڑھ کر وطن عزیز میں زر مبادلہ بھیج رہے ہیں اور ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کونسلرز فورم کے راہنماؤں کونسلر راجہ اسلم خان، کونسلف امجد تارڑ ، کونسلر ایوب، کونسلر محبوب بھٹی ، کونسلر مسعود ، کونسلف امجد عباسی ، کونسلر افتخار ، کونسلر محبوب چوہدری ، طاہر ملک ، سمیرا راجہ و دیگر نے کہا کہ مستحکم پاکستان کے حوالے سے اوورسیز کمیونٹی اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔ محسن باری ، اشتیاق چوہدری ، امجد امین بوبی ، شوکت ڈار ، میاں سلیم و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک و سرحدوں کی محافظ ہیں ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ ریاض کوہمروی، اقبال سندھو ، حنا ملک ، سمیرہ راجہ ، چوہدری بشارت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جدوجہد اور قربانیاں بے مثال ہیں۔آزادی کی حفاظت میں پاک افواج کا کردار اور قربانیاں بے مثال ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پروفیشنلز سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت خواتین وحضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ہال پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ تقریب میں میاں مشتاق ، بیرسٹر حق نواز، بیرسٹر عرفان۔ سابق چیئرمین پی سی سی ریڈنگ چوہدری منظور ، چوہدری بشارت، راجہ اصغر خان، شیخ سر بلند خان ، راجہ طارق تاسف، راجہ ساجد، غلام حُسین اعوان، مسرت اقبال، آفتاب بیگ، شوکت ڈار، تبریز عروہ ، غلام دستگیر اور وحید خان بھی شریک تھے۔