• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنتی قابل اور تجربہ کار سٹاف محکمہ ک استون ہوتا ہے،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محنتی، قابل اور تجربہ کار آفس سٹاف محکمہ کے ستون کا درجہ رکھتا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سینئرکلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی پانیوالوں کو مبارکباددیتے ہوئےکیا ۔ پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ کی 123 خالی سیٹوں پر میرٹ پر پورا اترنے والے 54 سینئرکلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔ آئی جی نے کہا کہ 69 باقی سیٹوں پر میرٹ پرترقیاں دی جائیں گی۔ مزید برآں آئی جی نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گردوں کے جان لیوا مرض میں مبتلا سرگودہا کے کانسٹیبل تحسین عباس کاکڈنی ٹرانسپلانٹ کروا دیا ہے ۔
لاہور سے مزید